کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس مقررہ راستوں پر رواں دواں

پاکستان کے شہر کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہونے کے بعد اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پزیر ہو گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہونے کے بعد اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پزیر ہو گا۔ جلوس برآمد ہونے سے قبل نشتر پارک میں 9 ویں محرم الحرام کی مرکزی مجلس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔ جلوس کی سکیورٹی پر پولیس کے 5 ہزار سے زائد افسران و جوان تعینات ہیں۔ عزاداران حسینی نے مسجد و امام بارگاہ علی رضا پر نمازِ ظہرین ادا کی۔ جلوس کی سکیورٹی کے لیے جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والی گلیاں اور سڑکوں کو کنٹینر لگا کر سیل کیا گیا ہے۔ گزرگاہ کی عمارتوں پر پولیس اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہیں ، جلوس کے راستے سے متصل علاقوں میں سکیورٹی کے سلسلے میں موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔

جلوس کی سیکیورٹی پر 5 ہزار سے زائد افسران و جوان تعینات ہیں، جن میں خواتین اہلکار، ایس ایس یو کے کمانڈو اور آر آر ایف کے جوان بھی شامل ہیں۔ جلوس کی گزرگاہوں پر موجود بلند عمارتوں پر اسنائپرز بھی تعینات ہیں۔

News Code 1907837

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =