مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے صدر اشرف غنی کے افغانستان چھوڑنے کی تصدیق کردی ہے۔ عبداللہ عبداللہ نے ایک بیان میں اشرف غنی کو سابق صدر کہتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ افغانستان سے جاچکے ہیں۔ عبد اللہ عبداللہ نے اپنے بیان میں طالبان سے اپیل کی ہے کہ وہ کابل میں داخل ہونے سے قبل مذاکرات کے لیے وقت دیں۔عبداللہ عبداللہ نے ساتھ ہی افغان عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ پُرامن رہیں۔ ادھر طالبان کابل میں داخل ہوگئے ہیں اور انھوں نے بگرام ايئر پورٹ پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔
افغانستان کی اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے صدر اشرف غنی کے افغانستان چھوڑنے کی تصدیق کردی ہے۔
News ID 1907802
آپ کا تبصرہ