مہر خبررساں ایجنسی نےرائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے افغانستان سے اپنے سفارتی عملے اور شہریوں کو نکالنے کے لیے کابل ایئرپورٹ پر تین ہزار فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی فوجیوں کی تعیناتی سے متعلق امریکی محکمہ دفاع نے بھی تصدیق کردی ہے۔ امریکی فوجی 24 سے 48 گھنٹے میں ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
اطلاعات کے مطابق برطانیہ بھی اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے 600 فوجی افغانستان میں تعینات کرے گا۔ ادھر افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے اور اب طالبان نے افغانستان کے دوسرے اہم شہر قندھار پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔
آپ کا تبصرہ