19 جولائی، 2021، 9:17 AM

امریکی سفارتکار کئی ممالک میں دماغی بیماری میں مبتلا ہوگئے

امریکی سفارتکار کئی ممالک میں دماغی بیماری میں مبتلا ہوگئے

روس، چین اور کیوبا سمیت کئی ممالک میں تعینات امریکی سفارت کار پُراسرار دماغی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیو یارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس، چین اور کیوبا سمیت کئی ممالک میں تعینات امریکی سفارت کار پُراسرار دماغی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 5 سے زائد ممالک میں تعینات امریکی سفارت کار  پُراسرار بیماری کا شکار ہونے لگے ہیں۔ دماغ کو نقصان پہنچانے والے اس مرض سے متعلق انتہائی کم معلومات دستیاب ہیں تاہم اس کی علامتیں ہوانا سنڈروم سے ملتی جلتی ہیں۔

امریکی سفارت کاروں کو متاثر کرنے والی اس پُراسرار بیماری کا پہلا حملہ کیوبا میں 2016 میں ہوا تھا جس کے بعد چین میں بھی اس بیماری نے امریکی سفارت کاروں کو متاثر کیا تھا اور اب ویانا میں بھی اس بیماری نے امریکی سفارت کاروں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔

اس حوالے سے نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر جوبائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ویانا میں 2 درجن امریکی انٹیلی جنس افسران، سفارت کاروں اور دیگر سرکاری عہدیداروں کو " ہوانا سنڈروم" جیسے مرض کا سامنا ہے۔

ادھر آسٹریا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان رپورٹس کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے۔ پُراسرار بیماری سے متعلق میزبان ریاست کی حیثیت سے امریکی حکام کے ساتھ مشترکہ تفتیش کر رہے ہیں۔

News Code 1907426

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha