15 جولائی، 2021، 11:53 AM

افغانستان کے صدر ازبکستان پہنچ گئے

افغانستان کے صدر ازبکستان پہنچ گئے

افغانستان کے صدر اشرف غنی 2 روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی 2 روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ازبکستان کے وزیرِ اعظم نے تاشقند ایئر پورٹ پر افغان صدر اشرف غنی کا استقبال کیا۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ترجمان کے مطابق افغان صدر ازبکستان میں جنوبی اور وسطی ایشیائی ملکوں کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ افغان صدارتی ترجمان کے مطابق افغان صدر اشرف غنی 2 روزہ دورے کے دوران ازبکستان کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

News Code 1907380

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha