8 جولائی، 2021، 9:04 AM

ایران کا افغانستان میں امن و صلح اور ثبات کی بھر پور حمایت کا اعلان

ایران کا افغانستان میں امن و صلح اور ثبات کی بھر پور حمایت کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ہندوستان کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں علاقائي ممالک کے باہمی تعاون سے امن و ثبات کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران افغانستان میں امن و صلح اور ثبات کی بھر پور حمایت کرتا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ہندوستان کے وزیر خارجہ سبرامینیم جیشنکر کے ساتھ ملاقات میں امن و صلح و ثبات کے سلسلے میں علاقائي ممالک کے باہمی تعاون کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران افغانستان میں امن و صلح اور ثبات کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔ آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ امریکہ کی ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی ناکام ہوگئی ہے جس کا امریکی حکام  خود اعتراف کررہے ہیں۔

اس ملاقات میں ہندوستان کے وزیر خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم کا تحریری پیغام آیت اللہ رئیسی کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو قوی اور مضبوط قراردیا۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزير اعظم نے اپنے پیغام میں جنابعالی کو ایران کے نئے صدر کے عنوان سے دورہ دہلی کی باقاعدہ دعوت بھی دی ہے۔ بھارتی وزیر خآرجہ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی ممالک کو افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

News Code 1907283

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha