7 جولائی، 2021، 4:30 PM

ہیٹی کے صدر کو قتل کردیا گیا

ہیٹی کے صدر کو قتل کردیا گیا

ہیٹی میں مسلح افراد نے صدر جووینل موئس کے گھر پر حملہ کرکے صدر کو قتل کردیا جب کہ گولیاں لگنے سے خاتون اوّل شدید زخمی ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افریقہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہیٹی میں مسلح افراد نے صدر جووینل موئس کے گھر پر حملہ کرکے صدر کو قتل کردیا جب کہ گولیاں لگنے سے خاتون اوّل شدید زخمی ہوگئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق رات کی تاریکی میں ہسپانوی زبان میں بات کرنے والے نامعلوم مسلح افراد نے ہیٹی کے صدر پر حملہ کردیا۔ حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ سے 53 سالہ جووینل موئس کے سر پر گولی لگی جو ان کی ہلاکت کا باعث بنی جب کہ ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئیں۔ عبوری وزیر اعظم کلاڈ جوزف کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد کے ایک گروپ نے صدر جووینل موئس کی نجی رہائش گاہ پر رات ایک بجے حملہ کیا جس میں صدر ہلاک اور خاتون اوّل شدید زخمی ہوگئیں۔ عبوری وزیر اعظم کلاڈ جوزف نے خود کو ملک کا سربراہ ڈکلیئر کرتے ہوئے کہا کہ صدر کا قتل غیر انسانی اور وحشیانہ فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ عوام جذبات کو قابو میں رکھیں، پولیس اور ملک کی مسلح افواج نے سکیورٹی کی صورتحال پر قابو پالیا ہے۔

News ID 1907279

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha