ہیٹی صدر کے قتل میں ملوث 4 افراد ہلاک

ہیٹی پولیس نے ملک کے صدر کے قتل میں ملوث 4 افراد کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہیٹی پولیس نے ملک کے صدر کے قتل میں ملوث 4 افراد کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ہیٹی پولیس کے سربراہ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سیکیورٹی فورسز حملہ آوروں کے تعاقب میں تھیں تاہم گزشتہ روز ایک مقابلے کے دوران 4 افراد کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکہ کے لیے ہیٹی کے سفیر ایڈمنڈ نے حملہ آوروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس کیس میں آگے بڑھنے کی کوشش کررہے ہیں اور حملے میں ملوث دیگر افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہیٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے صدر جووینل موئس کے گھر پر حملہ کرکے صدر کو قتل کردیا تھا جب کہ گولیاں لگنے سے خاتون اوّل شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

News Code 1907290

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =