21 مئی، 2024، 9:39 PM

بھارتی صدر کے معاون خصوصی شہید صدر رئیسی کی تشییع میں شرکت کریں گے

بھارتی صدر کے معاون خصوصی شہید صدر رئیسی کی تشییع میں شرکت کریں گے

بھارتی صدر کے معاون شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، بھارتی صدر کے معاون جکدیپ ڈھنکھر بدھ کے روز شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھی شہداء کی تشییع جنازہ میں شرکت کرنے کے لئے تہران کا دورہ کریں گے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر کے معاون اگلے چند گھنٹوں کے دوران نئی دہلی سے تہران روانہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ میں شرکت کرنے کے لئے مختلف ممالک کے اعلی سطحی وفود شرکت کریں گے۔

ترک صدر اردگان کے معاون اور وزیرخارجہ ہاکان فیدان بھی تہران کا دورہ کریں گے۔

شہید صدر رئیسی اور شہید وزیرخارجہ عبداللہیان کی تشییع جنازہ کل بدھ کے دن صبح نو بجے شروع ہوگی۔ تہران یونیورسٹی میں رہبر معظم آٰیت اللہ العظمی خامنہ ای کی اقتدا میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ 

نماز جنازہ کے بعد انقلاب اسکوائر سے آزادی سکوائر تک تشییع کی جائے گی۔

تہران میں تشییع کے بعد شہید صدر رئیسی کو جمعرات کے دن سہ پہر حرم حضرت امام رضا علیہ السلام میں دفن کیا جائے گا۔

News ID 1924138

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha