21 مئی، 2024، 11:08 PM

شہید عبداللہیان کو شاہ عبدالعظیم حسنی کے حرم میں دفن کیا جائے گا

شہید عبداللہیان کو شاہ عبدالعظیم حسنی کے حرم میں دفن کیا جائے گا

شہید وزیرخارجہ امیر عبداللہیان کو جمعرات کے دن شاہ عبدالعظیم حسنی کے حرم میں دفن کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید صدر رئیسی کے ساتھ ﷺصوبہ مشرقی آذبائجان میں حادثے کا شکار ہونے والے شہید امیر عبداللہیان کو شاہ عبدالعظیم حسنی کے حرم میں دفن کیا جائے گا۔

جمعرات کی صبح نو بجے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان کا جسد خاکی وزارت خارجہ کے دفتر کے باہر خیابان فردوسی میں تشییع کے بعد حرم حضرت عبدالعظیم حسنی لے جایا جائے گا جہاں دن گیارہ بجے ان کی تدفین کی جائے گی۔

یاد رہے کہ شہید عبداللہیان گذشتہ تیس سالوں سے وزارت خارجہ میں مختلف عہدوں پر کام کررہے تھے۔ صدر رئیسی کے برسراقتدار آنے کے بعد ان کو ملک کا وزیرخارجہ بنایا گیا تھا۔

شہید عبداللہیان شہید صدر رئیسی کے ساتھ صوبہ مشرقی آذربائیجان کے دورے کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے کا شکا ہوگئے تھے۔

News ID 1924140

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha