6 جولائی، 2021، 10:49 AM

انڈونیشیا میں آکسیجن کی قلت سے 63 مریض ہلاک

 انڈونیشیا میں آکسیجن کی قلت سے 63 مریض ہلاک

انڈونیشیا کے اسپتال میں آکسیجن کی قلت سے 63 مریض ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے اسپتال میں آکسیجن کی قلت سے 63 مریض ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کورونا کی نئی لہر نے ملک بھر کے اسپتالوں میں بستروں اور آکسیجن کی قلت پیدا کردی ہے اور آکسیجن ختم ہونے کی وجہ سے جاوا کے سارڈ جیتواسپتال میں گزشتہ دودنوں میں 63 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

حکومت نے آکسیجن کی قلت ختم کرنے کے لیے گیس انڈسٹری کو طبی آکسیجن کی پیداوار بڑھانے کا کہہ دیا ہے۔ انڈونیشیا کے محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کی وجہ سے ملک بھر میں آکسیجن کی فی دن طلب بڑھ کر 800 میٹرک ٹن تک پہنچ چکی ہے۔

News Code 1907258

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha