3 جولائی، 2021، 5:59 PM

جاپان میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں4 افراد ہلاک

جاپان میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں4 افراد ہلاک

جاپان میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق جاپان کے شہر شیزوکا میں مسلسل ہونے والی بارشوں سے ڈیم میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی اور پانی کا ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ ریلے نے اپنے سامنے آنے والی ہر چیز کو تباہ کردیا۔

سیلابی ریلے کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ نے درجنوں مکانات اور 6 سے زائد گاڑیوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔ لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے سے 4 لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 25 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

News Code 1907226

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha