3 جولائی، 2021، 1:09 PM

بھارت کی دوریاستوں میں پانی کی تقسیم پر تنازعہ شدت اختیارکرگیا

بھارت کی دوریاستوں میں پانی کی تقسیم پر تنازعہ شدت اختیارکرگیا

بھارتی ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں پانی کی تقسیم پر پیدا ہونے والے تنازعے نے شدت اختیار کرلی جس کے بعد ڈیم پر دونوں ریاستوں نے اپنی اپنی پولیس کو تعینات کردیا ہے۔

مہر رساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  بھارتی ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں پانی کی تقسیم پر پیدا ہونے والے تنازعے نے شدت اختیار کرلی جس کے بعد ڈیم پر دونوں ریاستوں نے اپنی اپنی پولیس کو تعینات کردیا ہے۔

اطلاعات  کے مطابق بھارت کی دو ریاستوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی حکومتیں پانی کے مسئلے پر آمنے سامنے آگئیں۔

تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی حکومتیں ایک دوسرے پر غیر قانونی اری گیشن پروجیکٹس اور ہائیڈرل پاور جنریشن پروگرام کے ذریعے ایک دوسرے پر پانی چوری کرنے کا الزام عائد کر رہی ہیں۔

کئی ملاقاتوں، درجنوں مذاکرات اور وفاق کی جانب سے مداخلت کے باوجود معاملہ حل نہ ہوسکا جس کے بعد دونوں ریاستوں نے اپنی اپنی پولیس ڈیم پر تعینات کردی ہیں جس کے باعث علاقے میں تصادم کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

News Code 1907222

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha