1 جولائی، 2021، 9:45 AM

حماس اور حزب اللہ لبنان کے تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں

حماس اور حزب اللہ لبنان کے تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں

فلسطینی تنظيم حماس کے ایک اعلی رکن نے حماس اور حزب اللہ لبنان کے درمیان تعلقات اور روابط کو مضبوط اور مستحکم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس اور حزب اللہ لبنان کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے 21 عربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظيم حماس کے ایک اعلی رکن خلیل الحیہ نے حماس اور حزب اللہ لبنان کے درمیان تعلقات اور روابط کو مضبوط اور مستحکم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس اور حزب اللہ لبنان کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں۔ خلیل الحیہ نے کہا کہ حزب اللہ لبنان اور حماس کے درمیان کوئی بحران نہیں ہے ۔ ہمارے تعلقات کبھی منقطع نہیں ہوں گے۔

خلیل الحیہ نے کہا کہ حزب اللہ لبنان اور حماس کے درمیان تعلقات دیرینہ اور دوستانہ ہیں دونوں تحریکوں کے درمیان تعلقات بہت گہرے ، مضبوط اور مستحکم ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے سیف القدس جنگ میں فلسطینی تنظیموں کی کامیابی اور فتح نیز اسرائیل کی شکست کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے اسے اہم اور تاریخي قراردیا۔

News Code 1907193

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha