اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 29 سالہ خاتون کو شہید کردیا، خاتون کی شناخت مائی افناہ کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق ابودیس کے علاقے سے تھا، فلسطینی میڈیا کے مطابق خاتون نے غلطی سے گاڑی کو اسرائیلی ملٹری کے زیر تعمیر روڈ پر موڑا تھا جس پر انہیں اسرائیلی فوج نے گولی ماردی۔

ادھر نابلس میں ں قابض اسرائیلی افواج نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 سالہ نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا، 16 سالہ احمد زاہی بانی شمسا کو سر میں گولی لگی تھی ۔

News Code 1906976

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =