بھارت میں ٹوئٹر کا محفوظ پلیٹ فارم کا درجہ ختم کردیا گیا

بھارتی حکام کے مطابق بھارت میں اب ٹوئٹر عہدیداران کوغیر قانونی اور اشتعال انگیز مواد پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکام کے مطابق بھارت میں اب ٹوئٹر عہدیداران کوغیر قانونی اور اشتعال انگیز مواد پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اطلاعات کے مطابق بھارت میں ٹوئٹر کا محفوظ پلیٹ فارم کا درجہ ختم کردیا گیا۔

بھارتی حکومتی عہدیدار نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے نئے قواعد پر عمل پیرا نہ ہونے پر ٹوئٹر کا محفوظ پلیٹ فارم کا درجہ ختم کردیا گیا ہے اوراب اگر اس کیخلاف کوئی کیس درج ہوا تو ٹوئٹر عہدیداران کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ بھارت میں 25 مئی سے آئی ٹی کے نئے قواعد کا اطلاق ہوا ہے۔

News Code 1906970

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 16 =