مہر خبررساں ایجنسی نے آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی کی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے اپنے ایک بیان میں سن 1400 شمسی کے صدارتی انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت کو الہی اور سماجی ذمہ داری قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں وسیع اور بڑے پیمانے پر عوام کا حصہ لینا ایران کی عزت ، وقار اور استقلال کا مظہر ہے۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی کی مؤمن ، آگاہ اور ہوشیار قوم تاریخ کے حساس مرحلے پر کھڑی ہے۔ موجودہ شرائط کے پیش نظر انتخابات میں بھر پور حصہ لینا ہر ایرانی کا الہی ، سماجی اور مذہبی فریضہ ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی جائز نہیں ہے۔
مرجع تقلید آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے اپنے ایک بیان میں صدارتی انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت کو الہی اور سماجی ذمہ داری قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں وسیع اور بڑے پیمانے پر عوام کا حصہ لینا ایران کی عزت ، وقار اور استقلال کا مظہر ہے۔
News ID 1906924
آپ کا تبصرہ