7 جون، 2021، 6:04 AM

طالبان کا افغانستان کے 5 اضلاع پر قبضہ کرنے کا دعوی

طالبان کا افغانستان کے 5 اضلاع  پر قبضہ کرنے کا دعوی

افغانستان میں سرگرم طالبان دہشت گردوں نے ملک کے مختلف صوبوں کے 5 اضلاع کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سرگرم  طالبان دہشت گردوں نے ملک  کے مختلف صوبوں کے 5 اضلاع کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں لکھا کہ زابل، اورزگان، غزنی اور نورستان کے اہم اضلاع کا کنٹرول حکومتی فورسز کو پسپا کرکے حاصل کرلیا ہے۔

طالبان دہشت گردوں نے اس سے قبل میدان وردک، بغلان اور لغمان کے چار اضلاع میں بھی اپنی حکومت قائم کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس طرح مجموعی طور پر 9 اضلاع پر طالبان کا قبضہ ہوچکا ہے۔

ادھر افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان نے طالبان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغان سکیورٹی فورسز نے حکمت عملی کے تحت پسپائی اختیار کی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا کا آغاز ہوچکا ہے جس کی تکمیل 11 ستمبر تک ہوجائے گی تاہم اس دوران طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں تیزی آگئی ہے ۔

News Code 1906825

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha