7 جون، 2021، 5:58 AM

ریاستی سربراہان اور وزراء کی بدعنوانیوں سے ملکوں کا دیوالیہ ہوجاتا ہے

ریاستی سربراہان اور وزراء کی بدعنوانیوں سے ملکوں کا دیوالیہ ہوجاتا ہے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ جب ریاست کے سربراہانِ اور حکومتی وزراء بدعنوان ہوتے ہیں توممالک قرض کی دلدل میں دھنس جاتے ہیں اور انکا دیوالیہ ہوجاتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہاہے کہ جب ریاست کے سربراہانِ اور حکومتی وزراء بدعنوان ہوتے ہیں توممالک قرض کی دلدل میں دھنس جاتے ہیں اور انکا دیوالیہ ہوجاتا ہے۔

پاکستانی وزیراعظم نے کہاکہ جب نچلی سطح کے حکام رشوت لیتے ہیں تو اس سے عام شہریوں کیلئے مسائل پیدا ہوتے ہیں کیونکہ عام شہری رشوت کی رقم کو اپنے اوپر ٹیکس تصور کرتا ہےمگرجب سربراہانِ ریاست اورحکومت کے وزراء بدعنوان ہوتے ہیں توممالک قرض میں ڈوب جاتے ہیں اور انکا دیوالیہ نکل جاتا ہے۔

News Code 1906823

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha