9 مئی، 2021، 4:24 AM

امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ/ 4 افراد ہلاک

 امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ/ 4 افراد ہلاک

امریکہ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پرواز بھرتے ہی گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پرواز بھرتے ہی گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ریاست مسی سیپی کے شہر ہیٹیئس برگ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے گھر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارہ حادثے میں 2 سالہ بچے سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق مسی سپی کے مختلف شہروں سے تھا ۔

حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ طیارے کا ملبہ پورے علاقے میں پھیل گیا۔

News Code 1906438

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha