مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شہر حیدرآباد کی نہرو زولوجیکل پارک کے 8 شیروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،جبکہ ان میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ان شیروں کے نمونے سی سی ایم بی کو روانہ کئے تھے۔ ٹسٹ میں پتہ چلا کہ چڑیا گھر کے 8 شیر کورونا سے متاثر ہیں۔ چڑیا گھر کے حکام نے بتایا کہ متاثرہ شیروں کو الگ رکھا جارہا ہے۔ 8 متاثرہ شیر عام طور چاک و چوبند نظر آرہے ہیں اور غذا بھی ٹھیک لے رہے ہیں۔
کورونا کیسز میں بے تحاشہ اضافہ کے بعد وزارت ماحولیات کی ہدایت پر 2 مئی سے زو کو بند کردیا گیا۔ تلنگانہ میں کورونا کے کیسز میں اضافہ کے بعد رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ