کراچی میں کورونا وائرس کی برازیلی اور جنوبی افریقی قسم کا انکشاف

پاکستان کے شہر کراچی میں کورونا وائرس کی زیادہ خطرناک برازیلی اور جنوبی افریقی قسم سامنے آگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں کورونا وائرس کی زیادہ خطرناک برازیلی اور جنوبی افریقی قسم سامنے آگئی۔ پاکستان کے صوبہ سندھ کی وزیرِ صحت عذرا پیچوہو نے انکشاف کیا کہ برازیلی اور جنوبی افریقی اقسام پر ویکسین کا اثر بھی کچھ خاص نہیں ہوتا، اس کے باعث اموات کی شرح بھی زیادہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ویکسینیشن کے باوجود اگر وائرس کی برازیلی اور جنوبی افریقی قسم متاثر کرتی ہے تو آپ بہت زیادہ بیمار ہوسکتے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ وائرس کی برطانوی قسم بھی نمونوں میں ملی ہے، یہ بہت تیزی سے پھیلتی ہے۔ عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ اس کے پھیلاؤ کی شرح 60 فیصد اور اموات کی شرحِ تقریباً 68 فیصد ہے۔

News Code 1906329

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =