مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ زیمبابوے کی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر آبادی پر گرکر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں عملے کے تین افراد اور ایک کمسن بچہ ہلاک ہوگیا۔ زیمبابوے کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا۔ جہاز میں دو پائلٹ اور ایک ٹیکنیشین سمیت تین افراد سوار تھے۔ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر اچانک ریڈار سے غائب ہوکر ہرارے کے نواحی علاقے میں گھر پر گرکر تباہ ہوا۔
زیمبابوے کی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر آبادی پر گرکر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں عملے کے تین افراد اور ایک کمسن بچہ ہلاک ہوگیا۔
News ID 1906238
آپ کا تبصرہ