20 مارچ، 2021، 9:44 AM

میکسیکو میں پولیس قافلے پر حملے میں 13 اہلکار ہلاک

میکسیکو میں پولیس قافلے پر حملے میں 13 اہلکار ہلاک

شمالی امریکی ملک میکسیکو میں پولیس قافلے پر حملے کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی امریکی ملک میکسیکو میں پولیس قافلے پر حملے کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق شمالی امریکی ملک میکسیکو میں پولیس قافلے پر حملے کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک ہوگئے، حملہ اس وقت ہوا جب پولیس کا قافلہ گشت پر مامور تھا ۔جس علاقے میں حملہ کیا گیا وہاں مسلح گروہ اور جرائم پیشہ افراد نے اپنی آماج گاہ بنائی ہوئی ہے۔

پولیس قافلے پر حملے کے بعد میکسیکو نیشنل گارڈ اور دیگر سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد کو طلب کرکے بڑے پیمانے پر حملہ آروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ ادھر میکسیکو کے وزیر برائے سکیورٹی کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے کے لیے حملہ آوروں کو پوری قوت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے شمالی امریکی ملک میکسیکو منظم جرائم اور منشیات کے کاروبار سے منسلک مسلح گروہوں کے حوالےسے مشہور ہے جب کہ علاقے متعدد جگہوں پر بھی جرائم پیشہ گروہوں نے قبضہ کیا ہوا ہے۔

News ID 1905731

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha