امریکی کی بھارت کو بھی پابندیوں کی دھمکی

امریکہ کے 20 سینیٹرز نے بھارت کو پابندیوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور سیاسی مخالفین کو جیل بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے 20  سینیٹرز نے بھارت کو پابندیوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور سیاسی مخالفین کو جیل بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ غیرملکی تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سینیٹ رابرٹ مینیڈز نے امریکی وزیر دفاع کو خط لکھا ہے۔

رابرٹ مینیڈز نے خط میں بھارت کا روس سے ایس 400 دفاعی میزائل سسٹم کا  5 ارب 43 ملین ڈالرکے معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا یہ معاہدہ ناقابل قبول ہے اس نے خط میں بھارت میں مسلم مخالف رویوں، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈالنے اور پابندیاں لگانے کا ذکر کیا ہے۔

امریکی سینیٹ قیادت نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جمہوری اقدار سے ہٹنے پر سخت تشویش کا  اظہارکیا ہے۔

News Code 1905720

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha