18 مارچ، 2021، 2:52 PM

مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں

مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل سکیورٹی ڈائلاگ سے خطاب  کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ پاکستانی فوج کے سربراہ  نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کا صرف اندرونی و بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنا نہیں، بلکہ اس کا مقصد وقت کے ساتھ مختلف محرکات کا مقابلہ کرنا ہے، نیشنل سکیورٹی ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے، قومی سلامتی کو یقینی بنانا صرف فوج کا کام نہیں، یہ کثیر الجہتی عمل ہے اور اس میں قوم کا اہم کردار ہے۔ موجودہ حالات میں پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی اور عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ خطے میں قیام امن سے دیگر ممالک کی خوشحالی جڑی ہے، حل طلب مسائل پورے خطے کو غربت میں دھکیل رہے ہیں پاکستان کی جیو پولیٹیکل حیثیت خطے میں معاشی ترقی کا باعث بن سکتی ہے، خطے میں امن ہوگا تو معیشت مضبوط ہوگی اور تمام ممالک امن سے رہ سکیں گے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمسایوں کے ساتھ تمام تنازعات پرامن اور باوقار مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں، پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کی بڑی وجہ مسئلہ کشمیر ہے، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں، وقت آ گیا ہے کہ ماضی کو دفن کر کے آگے بڑھا جائے۔ لیکن بامعنی مذاکرات کے ذریعہ امن عمل شروع ہونے کے لیے بھارت کو سازگار ماحول پیدا کرنا ہو گا.

News Code 1905713

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha