طالبان پاکستان
-
پکتیکا پر مبینہ حملہ، افغان طالبان نے پاکستانی وفد کا دورہ منسوخ کردیا
پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر سرحد پار دہشت گردوں کے ٹھکانے کو پکتیکا میں نشانہ بنائے جانے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے افغان طالبان نے پاکستانی فوج کے ایک وفد کا قندھار کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔
-
پاکستان کا افغان تارکین وطن کی ملک واپسی کا فیصلہ
پاکستانی حکومت کے اعلان کے مطابق پہلے مرحلے میں سفری دستاویزات نہ رکھنے والے دس لاکھ افغان تارکین وطن کو ان کے ملک بھیج دیا جائے گا۔
-
افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیار پاکستان کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔ نگران وزیر اعظم
پاکستان کے نگران وزیر اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیار تحریک طالبان پاکستان سمیت دیگر عسکریت پسندوں کے ہاتھ لگ گئے تو یہ صورتحال پاکستان کے لیے انتہائی خطرناک ہوگی۔
-
پاکستان، سیکورٹی فورسز کا افغانستان کے اندر ٹی ٹی پی کے خلاف کاروائی کا امکان
ترکی کے ذرائع ابلاغ نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز افغانستان میں قائم تحریک طالبان پاکستان کے ٹھکانوں پر حملہ کرسکتی ہیں۔
-
امید ہے طالبان شمولیتی حکومت بنائیں گے اور سب کو حقوق دیں گے، چینی وزیر خارجہ
پاکستانی وزیر خارجہ کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب میں چن گانگ نے زور دیا کہ امید ہے کہ طالبان ہمسایہ ممالک کی سلامتی کے تحفظات کو سنجیدہ لیں گے اور اقدامات کریں گے، طالبان شمولیتی حکومت بنائیں گے اور سب کو حقوق دیں گے۔
-
طالبان صرف خیبرپختونخوا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، پاکستانی وفاقی وزیردفاع
پاکستانی وزیر دفاع نے تحریک طالبان کے مسئلے پر کہا ہے کہ عمران خان حکومت نے ٹی ٹی پی کو ویلکم کیا تھا اب خیبرپختونخوا میں حالات خراب ہورہے ہیں۔
-
پاکستانی حکومت اور دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان مذاکرات جاری
افغانستان میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور دہشت گرد تنظيم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان طالبان حکومت کی ثالثی میں کابل میں مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں۔
-
پاکستانی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا
پاکستان میں شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران وہابی دہشت گرد تنظیم کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 اہم اور انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیاہے۔
-
پاکستانی سکیورٹی فورسز نے تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر کو ہلاک کردیا
پاکستانی سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کلاچي کے علاقہ میں پاکستانی دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر کو ہلاک کردیا ہے۔
-
افغانستان میں طالبان حکومت نے تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ لا تعلقی کا اظہار کردیا
افغانستان میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تحریک طالبان پاکستان کے افغانستان میں طالبان حکومت سے وابستگی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔
-
پاکستانی حکومت نے دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے درجنوں قیدیوں کو رہا کردیا
پاکستانی حکومت اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان امن مذاکرات کا عمل جاری ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی حکومت نے دہشت گرد تنظیم کے درجنوں قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔
-
پاکستانی حکومت نے دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے 100 قیدیوں کو رہا کردیا
پاکستانی حکومت نے تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے سیز فائر کے اعلان کے بعد 100 سے زائد دہشت گرد قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔
-
پاکستانی حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان سیز فائرکا اعلان
پاکستان کے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان مکمل سیز فائر پر آمادہ ہو چکے ہیں۔
-
پاکستانی حکام اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان عارضی مفاہمت ہوگئی
پاکستانی حکام کی ملک میں تقریباً 2 دہائیوں سے جاری دہشت گردی کے خاتمے کی غرض سے معاہدہ کرنے کے لیے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ عارضی مفاہمت ہوگئی ہے۔
-
کالعدم و دہشت گرد تحریک طالبان پاکستان کا شمالی وزیرستان میں فائربندی کا اعلان
پاکستان میں سرگرم وہابید ہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان " ٹی ٹی پی" نے شمالی وزیرستان میں فائربندی کا اعلان کردیا ہے۔
-
پاکستانی وزیر اعظم کا تحریک طالبان پاکستان کو ہتھیار ڈالنے کی صورت میں معاف کرنے کا اعلان
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اگر ہتھیار ڈال دیئے تو انھیں معاف کردیا جائۓگا ،اور افغان طالبان اس سلسلے میں مصالحتی کردار ادا کررہے ہیں ۔
-
پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 10 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا
پاکستانی سکیورٹی فورسز نے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
-
پاکستانی فورسز نے شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر کو ہلاک کردیا
پاکستانی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی آپریشن کے دوران وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان " ٹی ٹی پی" کے کمانڈر صفی اللّٰہ کو ہلاک کردیا ہے۔
-
افغان طالبان کا تحریک طالبان پاکستان کو پاکستان کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم
افغان طالبان نے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کرنے والے دہشت گرد گروہ تحریک طالبان پاکستان کو تشدد سے روکنے کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیشن بنا دیا ہے۔
-
پاکستان کا افغان طالبان سے تحریک طالبان پاکستان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغان طالبان کو دہشت گرد گروہ تحریک طالبان پاکستان " ٹی ٹی پی" کی طرف سے پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کرنے پر کارروائی کرنی چاہیے۔
-
پاکستانی طالبان کا پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد گروہ تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نور ولی محسود نے کہا ہے کہ ہماری جنگ پاکستان اور پاکستان کے سکیورٹی اداروں سے ہے۔ افغانستان میں طالبان کی کامیابی ہماری کامیابی ہے۔