پاکستانی فورسز نے شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر کو ہلاک کردیا

پاکستانی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی آپریشن کے دوران وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان " ٹی ٹی پی" کے کمانڈر صفی اللّٰہ کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی آپریشن کے دوران وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان " ٹی ٹی پی" کے کمانڈر صفی اللّٰہ کو ہلاک کردیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا جس میں ٹی ٹی پی کا دہشت گرد کمانڈر مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صفی اللّٰہ کا تعلق میر علی سے تھا اور وہ فروری میں غیر سرکاری تنظیم کی 4 خواتین کے قتل میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد صفی اللّٰہ 2020 میں ایف ڈبلیو او کے انجینئرز کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔

News Code 1908224

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =