پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 10 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر جنوبی وزیرستان میں آپریشن کرکے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کی کمیں گاہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا اور ہلاک ہونے والے وہابی دہشت گرد ، پاکستانی فوج اور عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھے ۔

News Code 1908330

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =