کالعدم و دہشت گرد تحریک طالبان پاکستان کا شمالی وزیرستان میں  فائربندی کا اعلان

پاکستان میں سرگرم وہابید ہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان " ٹی ٹی پی" نے شمالی وزیرستان میں فائربندی کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سرگرم وہابید ہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان " ٹی ٹی پی" نے شمالی وزیرستان میں فائربندی کا اعلان کردیا ہے۔ دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے دہشت گردوں اورپاکستانی  فوج کے درمیان فائر بندی ہو گئی ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مشران نے تمام  دہشت گردوں کو آج سے 20 اکتوبر تک فائر بندی کا حکم دیا ہے۔

ادھر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات افغان طالبان کے توسط سے جاری ہیں اگر طالبان پاکستان نے ہتھیار ڈال دیئے تو انھیں معاف کردیا جائےگا۔

News Code 1908366

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 8 =