10 مارچ، 2021، 6:22 AM

امریکہ کی افغانستان میں تمام فریقین پر مشتمل نگراں حکومت تشکیل دینے کی تجویز

 امریکہ کی افغانستان میں تمام فریقین پر مشتمل نگراں حکومت  تشکیل دینے کی تجویز

امریکہ نے افغانستان میں امن معاہدے پر خاطر خواہ پیشرفت نہ ہونے پر نئے انتخابات اور تب تک تمام فریقین پر مشتمل نگراں حکومت کی تجویز پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں امن معاہدے پر خاطر خواہ پیشرفت نہ ہونے پر نئے انتخابات اور تب تک تمام فریقین پر مشتمل نگراں حکومت کی تجویز پیش کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ نے افغان حکومت کو ایک "  امن ڈرافٹ" بھیجا ہے جس میں افغانستان میں مستقل قیام امن کے لیے موجودہ حکومت کو ختم کرکے نئے انتخابات کرانے اور تب تک تمام فریقین پر مشتمل نگراں حکومت کے قیام کی تجویز دی گئی ہے۔

آٹھ صفحات پر مشتمل امن ڈرافٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نگراں حکومت سب کی مشاورت سے نئے انتخابات کے لیے آئین سازی کرے گی جس کے تحت ملک بھر میں پُرامن اور شفاف انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا اور کامیاب ہونے والوں کو حکومت سونپ دی جائے گی۔

افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے یہ ڈرافٹ ایک اہم ملاقات میں سب سے پہلے صدر اشرف غنی کو بھی پیش کیا۔ بعد ازاں طالبان اور دیگر فریقین کو بھی پیش کیا ہے۔

News Code 1905595

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha