8 مارچ، 2021، 6:17 AM

راولپنڈی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس افسر کو ہلاک کردیا

راولپنڈی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس افسر کو ہلاک کردیا

پاکستان کے شہر راولپنڈی میں مسلح افراد نے ایس ایچ او ریس کورس میاں عمران کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او جاں بحق ہوگئے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان کے شہر راولپنڈی میں مسلح افراد نے ایس ایچ او ریس کورس میاں عمران کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او جاں بحق ہوگئے ۔

اطلاعات کے مطابق راولپنڈی میں ریس کورس کے ایس ایچ او میاں عمران اہل خانہ کے ہمراہ اپنی گاڑی پر جارہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میاں عمران جاں بحق ہوگئے۔

میاں عمران کو شہریوں نے قریبی اسپتال منتقل کیا تاہم زیادہ خون بہہ جانے کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکے۔ حملہ آور فرار ہوگئے جن کی تلاش میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او میاں عمران کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا۔ میاں عمران کے جاں بحق ہونے سے پولیس فورس ایک دلیر اور بہادر افسر سے محروم ہوگئی ہے۔

News ID 1905565

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha