27 فروری، 2021، 6:08 AM

پاکستان کے وزير خارجہ سے عراق کے وزیر دفاع کی ملاقات

پاکستان کے وزير خارجہ سے عراق کے وزیر دفاع کی ملاقات

پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے عراقی وزیر دفاع سعدون الجبوری نے ملاقات اور گفتگو کی ۔

مہر خبررسان ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے عراقی وزیر دفاع سعدون الجبوری نے ملاقات اور گفتگو کی ۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ عراق کے وزیر دفاع نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

عراقی وزیر دفاع پاکستانی وزارتِ خارجہ پہنچے تو شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جمال نے اُن کا خیر مقدم کیا۔

پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان، عراق کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

وزیر خارجہ نے پاکستان اور عراق کے مابین مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔

News Code 1905439

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha