23 فروری، 2021، 1:58 PM

راولپنڈی کے جنرل اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں گیس لیکیج سے دھماکہ و آتشزدگی

راولپنڈی کے جنرل اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں گیس لیکیج سے دھماکہ و آتشزدگی

پاکستان کے شہر راولپنڈی میں شہید بے نظیر بھٹو اسپتال کے آرتھوپیڈک آپریشن تھیٹر میں گیس لیکیج سے دھماکہ و آتشزدگی ہوئی جس سے عمارت و املاک کو شدید نقصان پہنچا تاہم رات کے وقت آپریشن تھیٹر بند ہونے کے باعث عملہ و مریض محفوظ رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں شہید بے نظیر بھٹو اسپتال کے آرتھوپیڈک آپریشن تھیٹر میں گیس لیکیج سے دھماکہ و آتشزدگی ہوئی جس سے عمارت و املاک کو شدید نقصان پہنچا تاہم رات کے وقت آپریشن تھیٹر بند ہونے کے باعث عملہ و مریض محفوظ رہے۔ بے نظیر بھٹو اسپتال کے آرتھوپیڈک سیکشن کے آپریشن تھیٹر میں گیس لیکیج کے باعث اچانک دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب وارڈ نمبر 13 کے آرتھو پیڈک آپریشن تھیٹر میں گیس لیکیج سے دھماکے و آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا۔

ریسکیو کے دو فائر ٹرک اور ایک ایمبولینس سمیت عملے نے فائر فائٹنگ و ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ آگ کو بجھا دیا گیا تاہم عمارت اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ کمرے کی سیلنگ اور دیواریں گر گئیں جبکہ آپریشن تھیٹر میں مشینری و آلات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

رات کا وقت ہونے اور متاثرہ حصے میں مریض و عملہ نہ ہونے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایس ایچ او وارث خان انسپکڑ عزیز بھی پولیس نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے۔

News Code 1905391

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha