20 فروری، 2021، 6:42 AM

کشمیر میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک

کشمیر میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح افراد کی بھارتی پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام  کشمیر میں مسلح افراد کی بھارتی پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق سرینگر اور بڈگام کے علاقے میں بھارتی پولیس پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، بھارتی پولیس پر پہلا حملہ سرینگر کے علاقے بگھت میں ہوا جہاں مسلح افراد پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دونوں زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے جب کہ دوسرا فائرنگ کا واقعہ بڈگام میں پیش آیا جہاں ایک آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1905342

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha