مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے انقلاب اسلامی کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پرایرانی صدر حسن روحانی اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے خطے میں امریکی منصوبوں کا بھر پور مقابلہ کیا ہے۔
المشاد نے یمن اور فلسطین کی حمایت پر مبنی ایران کے مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران مسلمانوں کا سچا اور مخلص حامی ملک ہے / المشاط نے کہا کہ یمنی اور ایرانی عوام کے مفادات اسلامی اور انسانی بنیادوں پر استوار ہیں ۔ ایران نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے بیشمارناپاک منصوبوں کا مقابلہ کیا اور انھیں ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
آپ کا تبصرہ