قالیباف اہم پیغام لیکرروس کےدورے پر روانہ ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقرقالیباف ایک اہم پیغام کے ہمراہ روس کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقرقالیباف اسٹراٹیجک امور کے بارے میں ایک اہم پیغام کے ہمراہ روس کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

محمد باقر قالیباف نے روس روانہ ہونے سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معطم انقلاب اسلامی کی روس کے ساتھ اسٹراٹیجک تعلقات کو فروغ دینے کی تاکید کے پیش نظر میں ایرانی اسپیکر کی حیثیت سے سب سے پہلے  روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہورہا ہوں ۔ میرا یہ سفر روسی ڈوما کے سربراہ کی دعوت پر انجام پذیر ہورہاہے۔ قالیباف نے کہا کہ روس اورایران کےتعلقات اجھے اورخوشگوار ہیں ۔اس سفرمیں روس کےاعلی حکام کےساتھ اقتصادی ،سیاسی اوردفاعی شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کا جائےگا۔

News Code 1905163

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =