4 فروری، 2021، 10:58 AM

عالمی عدالت میں امریکہ کے خلاف ایران کی درخواست سماعت کے لئے منظور

عالمی عدالت میں امریکہ کے خلاف ایران کی درخواست سماعت کے لئے منظور

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکہ کے خلاف ایران کی ایک اور کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف نے امریکی پابندیوں کے خلاف ایران کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ظریف  نے امریکہ کے خلاف  ایران کی ایک اور کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف نے امریکی پابندیوں کے خلاف ایران کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی ہے ۔ عالمی عدالت انصاف  نے کیس دائرہ اختیار سے باہر ہونے سے متعلق امریکہ کی اپیل مسترد کردی۔ عالمی عدالت انصاف نے کہا کہ امریکی اقدام سے ایران کی معیشت کو نقصان پہنچا ہے، 15 ججز نے مشترکہ فیصلہ تحریر کیا، ایک جج نے اختلاف کیا۔ایران کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کے بعد سے عائد پابندیوں کو عدالت ختم کردے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ عالمی قوانین پر عمل کیا ہے اور اب امریکہ کو عالمی قوانین پر عمل اور ان کا احترام کرنا چاہیے۔

News ID 1905114

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha