ایران اور ہندوستان کے تعلقات خاص اہمیت کے حامل ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی بحر ہند کے ساحلی ممالک کے وزراء دفاع کے اجلاس میں شرکت کے لئے بھارت پہنچ گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیرحاتمی بحر ہند کے ساحلی ممالک کے وزراء دفاع کے اجلاس میں شرکت کے لئے بھارت پہنچ گئے ہیں ۔

ایرانی وزیر دفاع نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے تعلقات خاص اہمیت کے حامل ہیں۔

جنرل حاتمی نے ایران اور ہندوستان کے درمیان تاریخی و ثقافتی اشتراکات اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک طولانی سواحل ، بحر ہند کے ساتھ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی ممتاز پوزیشن دونوں ممالک کے تعلقات میں خاص اہمیت کی حامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنرل امیر حاتمی بھارت کے دورے کے دوران بھارت کے وزیر دفاع  سمیت  بھارت کے دیگر اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی وزیر دفاع جنرل حاتمی بھارت میں بحر ہند کے ساحلی ممالک کے وزراء دفاع کے اجلاس میں بھی  شرکت اور خطاب کریں گے۔ ایرانی وزیر دفاع بنگلور میں فضائی وسائل کی نمائشگاہ کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

News Code 1905093

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =