29 جنوری، 2021، 7:50 AM

امریکہ کی پالیسیاں خطے کے لئے تباہ کن ثابت ہوئیں

امریکہ کی پالیسیاں خطے کے لئے تباہ کن ثابت ہوئیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر بایڈن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی ناکام ہوچکی ہے اور امریکہ کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں امریکی صدر بایڈن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی ناکام ہوچکی ہے اور امریکہ کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کی نئی حکومت کی ایران کے متعلق پالیسی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی خطے کے لئے پالیسیاں تباہ کن ثابت ہوئی ہیں سابق امریکی صدر ٹرمپ اور اس کے پیشرو امریکی صدور کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے علاقائی اور عالمی سطح پر عدم استحکام کا سلسلہ جاری ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کے نئے صدر کو امریکہ کی ناکام پالیسیوں پر توجہ مبذول کرنی چاہیے کیونکہ خطے میں امریکہ کی تمام پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی بھی ناکام ہوگئی ہے ۔ لہذا امریکہ کی نئی حکومت کو مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کو ختم کردینا چاہیے۔ایران اپنے قومی اور ملکی مفادات پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگا۔انھوں نے کہا کہ اگر یورپی ممالک اور امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل کیا تو ایران بھی ماضی کی طرح اس معاہدے پر دوبارہ عمل شروع کردےگا۔

News Code 1905021

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha