مہر خبررساں اجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نئے صدر جو بائیڈن نے متحدہ عرب امارات کو F-35 جیٹ طیارے اور سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے سے متعلق پیکیج کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پیکیج منجمد کرنے کا مقصد نئی انتظامیہ کو ڈیل کا ازسرنو جائزہ لینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ معمول کی انتظامی کارروائی ہے جو شفافیت اور اچھی حکمرانی کے لئے انتظامیہ کی وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔
اس سے قبل بائیڈن انتظامیہ حوثیوں کے خلاف سعودی عرب کی فوجی آ مسلط کردہ جنگ کی حمایت ختم کرنے کا اشارہ بھی دے چکی ہے۔
آپ کا تبصرہ