19 جنوری، 2021، 4:06 PM

افغانستان میں فوج اور طالبان دہشت گردوں کے درمیان دو جھڑپوں میں 38 افراد ہلاک

افغانستان میں فوج اور طالبان دہشت گردوں کے درمیان دو جھڑپوں میں 38 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے قندوز میں فوج اور طالبان دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی دو جھڑپوں میں مجموعی طور پر 23 اہلکار اور 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے قندوز میں فوج اور طالبان دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی دو جھڑپوں میں مجموعی طور پر 23 اہلکار اور 15 دہشت گرد  ہلاک ہوگئے۔  اطلاعات کے مطابق صوبے قندوز میں پہلی جھڑپ دشت ارچی کی ایک فوجی چیک پوسٹ پر طالبان دہشت گردوں  کے حملے کے باعث ہوئی۔ دوطرفہ فائرنگ 3 گھنٹے تک جاری ہے اور اس جھڑپ میں افغان فوج کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا گیا ہے۔ افغان فوج کی بروقت کارروائی میں 15  دہشت گرد  ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے تاہم اس دوران 4 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب صوبے قندوز میں ہی  دہشت گردوں اور افغان فوج کے درمیان ہونے والی ایک اور جھڑپ میں 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ اس طرح جھڑپوں میں صوبے قندوز میں مجموعی طور پر 23 اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ طالبان دہشت گردوں کے دہشت گردانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1904884

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha