18 جنوری، 2021، 12:11 PM

پاکستان بھر میں نویں جماعت سے 12 ویں جماعت تک مدارس میں تعلیمی سلسلہ جاری ہوگیا

پاکستان بھر میں نویں جماعت سے 12 ویں جماعت تک مدارس میں تعلیمی سلسلہ جاری ہوگیا

پاکستان بھر میں نویں جماعت سے لیکر 12 ویں جماعت تک کے طلبا و طالبات کے لیے تعلیمی سلسلے کا آغاز ہوگیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان بھر میں نویں جماعت سے لیکر 12 ویں جماعت تک کے طلبا و طالبات کے لیے تعلیمی سلسلے کا آغاز ہوگیا ہے ۔ کورونا وائرس اور سردیوں کی چھٹیوں کے باعث کم وبیش 2ماہ سے بند تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں، کورونا ایس او پیز پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ پہلی سے آٹھویں تک کی کلاسیں یکم فروری سے شروع ہوں گی ۔ پنجاب بھر کے سرکاری اور پرائیوٹ اسکولز بھی دو ماہ بند رہنے کے بعد آج کھل گئے، پہلے مرحلے میں 9ویں سے 12ویں جماعت تک کے 50فیصد طالب علم اسکول آئیں گے۔ تمام کلاسز کے 50 فیصد طالب علم پہلے تین دن اور باقی 50 فیصد ہفتہ کے آخری تین دن آئیں گے۔

ہائیر ایجوکیشن اور پہلی تا آٹھویں جماعتوں کے طالب علم یکم فروری تک آن لائن کلاسز کو ہی جاری رکھیں گے۔

News Code 1904866

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha