آسٹریلوی کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف 338 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم سڈنی ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف 338 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم سڈنی ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف 338 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔  اسٹیون اسمتھ نے شاندار سنچری بنائی، لیبوشین 91 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بھارت کی دو وکٹیں 96 رنز پر گر گئی ہیں۔ سڈنی میں ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا نےپہلی نامکمل اننگز 166رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی، اسمتھ نے 27ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔

اسمتھ کی اننگز 131 رنز پر تمام ہوئی، اس کے بعد وکٹوں کی جھڑی لگ گئی اور پوری ٹیم 338 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔  بھارتی بالر جڈیجا نے چار وکٹیں حاصل کیں جواب میں بھارت نے کھیل ختم ہونے تک دو وکٹ پر 96رنز بنا لیے تھے۔

News Code 1904730

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =