3 جنوری، 2021، 3:35 PM

پاکستان نے ممبئی حملہ سازش کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کوگرفتار کرلیا

پاکستان نے ممبئی حملہ سازش کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کوگرفتار کرلیا

پاکستان کے محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ممبئی حملہ سازش کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو دہشت گردی کی فنڈنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ممبئی حملہ سازش کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو دہشت گردی کی فنڈنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کے کمانڈر ذکی الرحمان لکھوی جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے قریبی ساتھی بھی ہیں۔

سی ٹی ڈی تھانہ لاہور میں درج دہشت گردی کی فنڈنگ کے مقدمے میں ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ ان پر الزام ہے کہ ڈسپنسری چلانے کی آڑ میں دہشت گردی کے لیے فنڈز جمع کرتے رہے جنہیں دہشت گردی کی کارروائیوں اور ذاتی اخراجات کے لیے استعمال کیا۔ ان کا نام اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق ذکی الرحمان لکھوی پر لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کا کیس چلایا جائے گا۔ پاکستان کی ایک عدالت اس سے قبل جماعت الدعوہ اور لشکر طیبہ کے بانی حافظ محمد سعید کو 10 سال قید کی سزا سنا چکی ہے۔

News Code 1904653

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha