20 دسمبر، 2020، 10:38 AM

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد 1 کروڑ سے تجاوز کر گئی

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد 1 کروڑ سے تجاوز کر گئی

بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، بھارت میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد 1 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ بھارت کورونا وائرس میںم بتلا ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

مہر خبـررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، بھارت میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد 1 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ بھارت کورونا وائرس میںم بتلا ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس  سے 1 لاکھ 45 ہزار 178 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 5 ہزار 850 ہو گئی۔

بھارت میں 3 لاکھ 9 ہزار 960کورونا وائرس کے مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 8 ہزار 944 کی حالت تشویش ناک ہو چکی ہے جبکہ 95 لاکھ 50 ہزار 712 کورونا مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔

ادھر دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 60 لاکھ 81 ہزار 705 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 16 لاکھ 82 ہزار 482 ہو گئیں۔

News Code 1904454

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha