12 نومبر، 2020، 12:40 PM

امریکہ کے نو منتخب صدر کی جنوبی کوریا کے سربراہ سے ٹیلیفون پر گفتگو

امریکہ کے نو منتخب صدر کی جنوبی کوریا کے سربراہ سے ٹیلیفون پر گفتگو

امریکہ کے نومنتخب صدرجو بائیڈن سے جنوبی کوریا کے سربراہ مون جے ان کا ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نومنتخب  صدرجو بائیڈن سے جنوبی کوریا کے سربراہ مون جے ان کا ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے جنوبی کوریا کے سربراہ مون جے ان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران پرامن جزیرہ نما کوریا سے باہمی اتحاد کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

سربراہ جنوبی کوریا مون جے ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق امریکہ کے ساتھ مل کر کام کریںگے۔

جنوبی کوریا کے صدارتی آفس بلیو ہاؤس کے مطابق جوبائیڈن نے مون جے ان سے جلد ملاقات کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔ بلیو ہاؤس کا مزید کہنا ہے کہ جو بائیڈن نے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری معاملے کے حل کے لیے جنوبی کوریا سے تعاون کریںگے۔

News ID 1903892

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha