11 نومبر، 2020، 9:33 PM

سعودی عرب میں بم دھماکے میں 4 افراد زخمی

سعودی عرب میں بم دھماکے میں 4 افراد زخمی

سعودی عرب میں جنگ عظیم اوّل کے خاتمے کی مناسبت سے غیر مسلم سے مختص قبرستان میں ہونے والی یادگاری تقریب پر بم دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے یہ تقریب فرانس کے سفارتخانہ کی طرف سے منعقد کی گئي تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے میرر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں جنگ عظیم اوّل کے خاتمے کی مناسبت سے غیر مسلم سے مختص قبرستان میں ہونے والی یادگاری تقریب پر بم دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے یہ تقریب فرانس کے سفارتخانہ کی طرف سے منعقد کی گئي تھی۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کی یادگار تقریب میں بارود سے بھری کار ٹکرانے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

فرانس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس تقریب میں یورپی سفارتکاروں سمیت متعدد ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔

 سعودی حکام نے ابھی تک اس حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے اور سعودی سرکاری میڈیا نے بھی اس کی اطلاع نہیں دی ہے ۔

News ID 1903879

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha