امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ 43 ہزار 257 افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ 43 ہزار 257 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 1 لاکھ 82 ہزار 818 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ 43 ہزار 257 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 1 لاکھ 82 ہزار 818 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے کیسزاور اموات  کے اعتبار سے امریکہ پہلے نمبر پر ہے۔ کورونا وائرس کے امریکہ میں 34 لاکھ 97 ہزار 817 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 18 ہزار 480 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 64 لاکھ 41 ہزار 744 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1903825

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =