مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ کوہاٹ کے نواحی علاقے کاغزئی میں موسیقی کی تقریب کے دوران 2 فریقین کے درمیان فائرنگ سے 5 افراد ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقے کاغزئی میں موسیقی کی تقریب کے دوران 2 فریقین کے درمیان فائرنگ سے 5 افراد ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت قیصر، جنید، نیاز ، عبدالرحمان اور قاسم الرحمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ایس ایچ او کینٹ کوہاٹ قسمت خان کے مطابق موسیقی کا پروگرام مجاہد نامی شخص کے حجرے میں ہورہا تھا، جہاں 2 ایسے گروپ بھی آئے جن کے درمیان پرانی دشمنی تھی، اسی وجہ سے فائرنگ ہوئی۔ ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ